سوات(بیورورپورٹ) سوات میں ریسکیو 1122 سوات نے ماہِ جون کی رپورٹ جاری کردی۔ ریسکیوجوانوں نے معمول کے ریسکیو ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کورونا میں بھی خدمات فراہم کیں۔ ترجمان ریسکیوکے مطابق سوات میں ماہ جون میں 1114 ایمرجنسی کیس سامنے آئے۔ ضلع کی تمام 7 تحصیلوں میں ٹریفک کے 45 حادثات رونما ہوئے۔ 38 مختلف قسم کی ریکوریز میں بھی بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ 947 میڈیکل، 24 آ تش زدگیاں ا ور 9 پانی میں ڈوبنے کے واقعات رونما ہو ئے۔ ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے بروقت کارروائی عمل میں لائی اور زخمیوں کوابتدائی طبی امداد فرہم کرکے مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔ ترجمان کے مطابق ماہ جون میں ریسکیو112 سوات نے کورونا وائرس سے متاثرہ 42 مریضوں کو ہسپتال اورقرنطینہ سنٹرز منتقل کیا۔ اس دوران حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گولی لگنے یا تشدد کے 7 واقعات رونما ہوئے۔ مختلف ایمرجنسیوں کے دوران 1045 مریضوں اور زخمیوں کو خدمات فراہم کی گئیں جن میں 93 زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ دے دیا گیا۔ 5 افراد موقع پر ہی حادثات میں جاں بحق ہو گئے۔ سوات کے کنٹرول روم کو صرف جون کے مہینے میں 19270 کالز موصول ہوئیں جن میں 10414فیک تھیں۔
Swat
