سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) راتوں رات ڈاکا ڈال کر کروڑ پتی بننے والے افراد کی خواب پوری نہ ہوسکی۔کروڑوں روپے کی بجائے ایک مردانہ سوٹ ملااور ڈاکو خود ماموں بن گئے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات کو کرنسی ڈیلرخائستہ خان بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔ ان کے ساتھ ایک شاپنگ بیگ تھا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کو روک کر ہوائی فائرنگ کی اور ان کے ہاتھ میں موجود شاپنگ بیگ لے اُڑے۔ راہزانوں کی موٹر سائیکل کی ٹکر سے باپ بیٹا معمولی زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی۔ واقعات کے بارے میں پولیس کو بتایا گیا اور کہا گیا کہ ملزمان کا خیال تھا کہ شاپنگ بیگ میں رقم ہے۔ حالاں کہ اس میں مردانہ سوٹ تھا۔ کانجو پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
