سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات میں ہفتہ کے روز نہاتے ہوئے ڈوب جانے والے عمران کی لاش نہ ملنے کے خلاف اہل علاقہ نے سنگوٹہ کے مقام پر مین روڈ بند کرکے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کی تلاش کے لئے آپریشن بند کیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے دن کے وقت آپریشن کیا۔ رات کے وقت چوں کہ آپریشن نہیں ہوسکتا، اس لیے پیر کی صبح دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے گا، جس کے بعد مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔
Swat
