سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو تسلیم ہی نہیں کرتے، تو ان سے کیا خیر کی توقع کی جاسکتی ہے۔ عمران خان پہلے اسرائیل اور بھارت سے آنے والے پیسوں کاجواب دیں۔ موجودہ حکومت میں اداروں کو مفلوج کردیاگیاہے۔ موجودہ حکومت واحد حکومت ہے،جسے عوام کو مصیبت دے کر سکون ملتاہے۔ قرضے لینا اور سود میں عوام کو ڈبونا حکومت کا شیوہ ہے۔ جہانگیر ترین کا چینی سیکنڈل سامنے آیا، تو انہیں اور اپنے حواریوں کو بچانے کے لئے ڈ ی جی ایف آئی اے کوبھی ہٹادیاگیا۔ این آر او نہ دینے والے عمران خان صبح و شام این آر او دے رہے ہیں۔ سوات میں 4جولائی کو پی ڈی ایم کا جلسہ حکمرانوں کی تاریخ میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوازہ خیلہ میں سلطان محمود کی رہائش گاہ پر پی پی پی شانگلہ کے نائب صدر اور سابق کونسلر غریب گل کا خاندان سمیت ساتھیوں کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر قیموس خان،قبائلی رہنما ملک داور،بہروز خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
