Swat

انتظامیہ کے انکار کے باوجود پی ڈی ایم جلسہ کے انتظامات مکمل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ گراسی فٹ بال اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم انتظامیہ نے سٹیج تیار کرلیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیڈیم میں کرسیاں نہیں لگائی جائیں گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسٹیڈیم میں آسکیں۔ جلسہ کی اجازت نہ ملنے کے باوجودبھی پولیس نے عوام کی حفاظت اور ٹریفک کی بحالی کے لئے پلان تیار کیا ہے۔ آج کے جلسہ سے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، آفتاب احمد خان شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اس جلسہ میں شرکت نہیں کرے گی۔ کیوں کہ اگلے دن سے انہوں نے آزاد کشمیر کے انتخابی جلسوں سے وہاں کے مختلف علاقوں میں خطاب کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں