(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف حادثات و واقعات میں دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔ کھنڈرو خوازہ خیلہ میں ڈمپر کی ٹکر سے دونوں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ کبل کے علاقہ اخون کلے میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین بھائی دب کر زخمی ہوگئے۔ مدین میں الف زادہ نامی شخص چھت سے گر کر زخمی ہوگیا۔ ٹانگار مدین میں پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے محمدطاہر خود لگ کر زخمی ہوگیا۔ کوکارئی میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے حمید نامی بچہ زخمی ہوگیا۔ گالف کورس کالونی کبل میں بھائی کی فائرنگ سے دوسرا بھائی اشفاق زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
