Swat

مینگورہ اور ملحقہ علاقوں سے 2 ہزار ٹن آلائشیں تلف کی گئیں، واسا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی سوات (ڈبلیو ایس ایس سی سوات) نے سہ روزہ عیدالاضحی آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔ عید کے تین دنوں میں مینگورہ شہر اور ملحقہ علاقوں سے 2000 ٹن آلائشیں اٹھا کر تلف کی گئیں۔ آپریشن میں 500 اہلکار بشمول ڈرائیور، سپروائزر شامل تھے۔ اس کے ساتھ75 چھوٹی بڑی گاڑیاں، جن میں ڈبلیو ایس ایس سی کی اپنی 36 گاڑیاں شامل تھیں جب کہ 39 گاڑیاں کرایہ پر حاصل کی گئی تھیں۔ ان کے ذریعے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات مختلف علاقوں اور کلیکشن پوائنٹس سے ڈمپنگ سائٹ لے جاکر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائی گئیں۔ علاقہ کے لوگوں نے بھی واسا کی کارکردگی کو سراہا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔