Swat

سوات بالا سور، مسلح شدت پسندوں کے ہاتھوں ایک شخص تاوان کے لئے اِغوا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے بالائی پہاڑی علاقہ بالا سور میں مسلح شدت پسندوں نے ایک شخص کو تاوان کے لئے اِغوا کرلیا۔ مغوی کے بھائی محمد حیات ولد عبدالمتین نے سی ٹی ڈی پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز ان کا بھائی محمد فروش قریبی پہاڑی پر گیا تھا، شام تک واپس نہ آیا۔ اس کے بعد میرے بھائی کے موبائل فون سے میرے بیٹے محمد اسحاق کے نمبرپر کال آئی۔ کال کرنے والے نے اپنے آپ کو کالعدم تحریکِ طالبان کا کمانڈر بتاتے ہوئے کہا کہ محمد فروش ہمارے قبضے میں ہے۔ اس کی رہائی کے لئے جلد از جلد ایک کروڑ روپے تاوان پہنچادیں، ورنہ اس کو قتل کردیا جائیگا۔ سی ٹی ڈی پولیس ملاکنڈ ریجن نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف دفعاتPPC365A/7ATA کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بالاسور کی اس پہاڑی پر مسلح طالبان نے پولیس کے ڈی ایس پی اور فوج کے دو افسروں کو بھی اغوا کیا تھا۔ بعد میں پولیس نے دعوی کیا تھا کہ بالا سور کی پہاڑی پر پولیس نے چوکی قائم کرکے گشت شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔