(باخبر سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتما م مٹہ میں سیلاب سے متاثرہ 400 خاندانوں میں امدادی پیکیج تقسیم کیے گئے۔ امدادی پیکیجز تحصیل مٹہ کے علاقوں دارمئی اور گوالیرئی میں سیلاب سے متاثرہ مستحق خاندانوں کوامیر جماعت اسلامی سوات حمیدالحق کی سرپرستی میں دیا گیا۔ اس موقع پر حمید الحق نے متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کوشش کر رہی ہے کہ اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں کی تعمیرمیں پہل کرے۔
Swat
