(باخبر سوات ڈاٹ کام) پختون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے سوات کا دورہ کیا۔ پی ٹی ایم کے کارکنان نے کبل میں ان کا شان دار استقبال کیا۔ انہوں نے تنظیمی ساتھیوں سے تنظیم بارے صلاح و مشورہ کیا۔ وہ تھانہ بنڑ کے اندر پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے طالب علم عبید خان کے گھر گئے اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبید خان کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور پختونوں کی نسل کشی مزید بند کی جائے۔ انہوں نے ایم این اے علی وزیر کو رہائی پر مبارک باد دی اور کہا کہ بغیر کسی جرم کے علی وزیر نے جیل کاٹی جس کا حساب لیا جائیگا۔
Swat