Swat

پی ڈی ایم حکومت کے حالیہ منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، اختر علی خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پی ڈی ایم حکومت کے حالیہ منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ حالیہ منی بجٹ میں غریب پر مہنگائی کا سونامی لایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع سوات کے نائب امیر اختر علی خان نے ضمنی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط مان کر شہباز شریف حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم پھینک دیا ہے جو کہ غریب عوام کیساتھ سراسر ظلم ہے۔ ٹیکسوں میں کمی کریں اور نئے ٹیکس لگانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کی زندگی میں آسانی لانے کے لیے اپنی شہ خرچیاں کنٹرول کرے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔