(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے شہید صحافی موسیٰ خانخیل کی 1 4 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منای گی۔ برسی کی تقریب خپل کور ہال میں منعقد ہوئی جس میں صحافی برادری کے علاوہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے سوات پریس کلب کے صدر رفیع اللہ خان، یونین آف جرنلسٹس کے صدر عیسیٰ خانخیل، سابق صدور سوات پریس کلب رشید اقبال، شہزاد عالم، بریکوٹ پریس کلب کے چیرمین سہیل باچا، سابق ایم پی اے محمد امین، سابق ایم پی اے و چیرمین ڈیڈک فضل حکیم خان، اے این پی رہنما عبداللہ خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ موسیٰ خانخیل ایک نڈر اور باک صحافی تھا جو زمینی حقائق کو سامنے لانے کے لئے کوریج کے لئے مٹہ جیسے خطرناک علاقے میں گیا تھا، جہاں ان کو بے دردی سے شہید کیا گیا۔ ان کی شہادت کو تمام مکتبہ فکر کے لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وہ نوجوان صحافیوں کا رول ماڈل ہے۔ ان کی بہادری اور دلیری کی داستان سنہرے حروف میں لکھی جائے گی۔
