(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات چیمبر آف کامرس کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ، قیامِ امن اور کاروبار کے حوالے سے مقررین کا خطاب، ملاکنڈ ڈویژن دہشت گردی اور قدرتی آفات سے متاثرہ ہے، اس لئے اس متاثرہ ڈویژن کے عوام کسی بھی صورت ٹیکس دینے کی متحمل نہیں ہوسکتے، حکومت آئندہ دس سالوں کے لئے ملاکنڈ ڈویژن کو ہر قسم ٹیکسوں سے مستثنیٰ کرے، اے پی سی کا اعلامیہ۔ سوات چیمبر آف کامرس کے صدر راحت علی خان کے میزبانی میں اے پی سی سے ٹریڈز فیڈریشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر عبدالرحیم، سٹی میئر شاہد علی خان، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حمید الحق، سابق ایم پی اے محمد امین، مسلم لیگ ن کے ارشادعلی خان، فضل رحمان نونو، عوامی نیشنل پارٹی کے خواجہ محمد خان، اکرام خان، پختونخوا میپ کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سوات ہوٹلز ایسو سی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان اور دیگر سیاسی و سماجی مقامی قائدین نے خطاب کیا۔
