Swat

\گبین جبہ،سہ روزہ اسنو اینڈ سپورٹس فیسٹول پہلے ہی روز ناکام

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی علاقہ گبین جبہ میں انتظامیہ کی جانب سے سہ روزہ اسنو اینڈ سپورٹس فیسٹول کا آغاز ہوگیا جو پہلے ہی دن ناکام رہا۔ فیسٹول میں کسی سیاح نے شرکت نہیں کی۔ صرف سرکاری ملازمین اور قریبی علاقوں کے لوگوں کو لاکر کرسیاں بھری گئیں۔فیسٹول میں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ اس کے بارے کسی کو علم نہ تھا، اس لئے ایک بھی سیاح نے فیسٹول میں شرکت نہیں کی۔ گذشتہ روز سوات کے مقامی فنکاروں نے اس فیسٹول میں مقامی فنکاروں کو دعوت نہ دینے پر شدید احتجاج کیا تھا۔ فنکاروں نے الزام لگایا ہے کہ اس فیسٹول پر حکومت کے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں، جو زیادہ تر منتظمین کی جیبوں میں جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کاشف خان کا موقف جاننے کے لئے فون کیا گیا لیکن ان کا موبائل بند تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔