(باخبر سوات ڈاٹ کام)پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس اعجاز خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نوٹیفکیشن معطل کرکے صوبہ بھر میں تمام بلدیاتی نمائندوں کو بحال کردیا۔ الیکشن کمیشن نے 3 جنوری 2023ء کو تمام بلدیاتی نمائندوں کو عام انتخابات تک معطل کردیا تھا، تاکہ وہ ضمنی یا عام انتخابات میں مداخلت نہ کرسکیں۔ اس کے خلاف سٹی میئر، تحصیل چیئرمینوں نے اورنگزیب ایڈوکیٹ کی وساطت سے رٹ دائر کرکے چیلنج کیا تھا، جس پر وکلا کی بحث مکمل ہونے کے بعد ڈویژن بنچ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرکے تمام بلدیاتی نمائندوں کو بحال کردیا۔
Swat
