Swat

الخدمت فاؤنڈیشن سوات کی جانب سے اعتراف خدمت پروگرام کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات کے تحت قدرتی آفات اور خاص طور پر تباہ کن سیلاب میں دکھی انسانیت میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پروگرام ”اعتراف خدمت“ صوبائی صدر خالد وقاص کی صدارت میں دودیہ ہال سیدوشریف میں منعقد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ تھے۔ امیرجماعت اسلامی سوات حمید الحق، ضلعی صدر محمد زادہ، جنرل سیکرٹری جنید شہاب، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد عامر، سابقہ ایم این اے جمیلہ احمد، دیگر سیاسی اور سماجی تنظیموں کے سرکردہ شخصیات و معزز زین، رضا کاروں اور ذمہ داران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی میں خدمات سر انجام دینے والے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کرنی تھی اور خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔