Swat

سوات، موسمیاتی تبدیلی بارے سہ روزہ تربیت اختتام پذیر

(باخبر سوات ڈاٹ کام) یو این ڈی پی نے خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیرز پربننے والی جھیل پھٹنے کے بعد سیلابی صورتحال پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے حوالے سے صحافیوں کے لیے سہ روزہ تربیت کا انعقاد کیا۔ ٹریننگ میں چترال، سوات، اپر دیر، پشاور اور کوہستان کے 27 صحافیوں کو موسمیاتی آفات جیسے گلیشل لیک آؤٹ برسٹ فلڈز (GLOFs)، طوفانی بارشوں اور سیلاب کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کیا۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ انسانی زندگیوں اور رہایشیوں پر ان کے اثرات کو دیکھتے ہوئے میڈیا کے ذریعے ان آفات کی صحافتی اقدار اور ذمہ داری کے ساتھ کیسے رپورٹ کیا جائے۔ تربیتی سیشنز میں ڈیجیٹل صحافت کی اقدار، کہانی سنانے، ملٹی میڈیا رپورٹنگ، بیانیہ صحافت، تخلیقی فارمیٹس اور صحافیوں کی حفاظت اور تحفظ کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا۔ ٹریننگ کے شرکا نے رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ خاص طور پر 2022ء کے سیلاب کے دوران اپنے اپنے تجربات بیان کئے۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے مون سون کے موسم میں GLOF کے متوقع واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے آب و ہوا سے پیدا ہونے والی آفات پر ذمہ دارانہ اور اخلاقی رپورٹنگ کی تربیت اہم ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں