(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل ڈائریکٹر پر اسیکوشن آفس ملا کنڈ ڈویژن میں تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل پراسکیوشن خیبر پختونخوا دلدار محمد نے شرکت کی۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر پراسیکوشن سعید نعیم نے ڈائریکٹر پرا سیکوشن خیبر پختو نخوا کو پراسیکوشن آفیسر ز کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جس میں ملاکنڈ ڈویژن میں پر اسیکوشن آفیسرز کی کی، پراسیکوٹرز کیلئے دفاتر اور سرکاری رہائش کی عدم دستیابی اور افسران و ماتحت عملہ کی پروموشن کیسز میں تاخیر بوجہ عدم دستیابی سیکشن پوسٹس، اور پر اسیکوٹرز کی کم تنخواہ قابلِ ذکر ہے۔ اس طرح ملا کنڈ ڈویژن میں تعینات ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پراسکیوشن کی بہتری کی نسبت تجاویز پیش کیں۔ اپنے خطاب ڈائریکٹر جنرل پر اسیکوشن خیبر پختونخوا نے ریجنل ڈائریکٹر پراسیکوشن ملاکنڈ ڈویژن اور دیگر شرکا کی کارکردگی کو سراہا اور انکو در پیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Swat
