(باخبر سوات ڈاٹ کام)سبزی منڈی سوات کے اڑھتیوں نے شہرسے باہر سبزی منڈی کے قیام کا خیر مقدم کیا اور شہر کے اندر قائم غیر قانونی سبزی منڈی کے خاتمے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں صدر شیر عالم نے کہا کہ اوڈیگرام میں نئی سبزی منڈی شہر سے باہر ہے۔ اس میں ہر قسم کی سہولیات میسر ہیں لیکن کچھ افراد شہر کے اندر پرانی سبزی منڈی سے منتقل نہیں ہونا چاہتے۔ ٹی ایم اے اور انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ غیر قانونی سبزی منڈی کو بند کردیں، تاکہ شہر پر ٹریفک کا دباو کم ہو جائے اورلوگ ایک وسیع اور سہولیات سے آراستہ سبزی منڈی میں با آسانی خریداری کرسکیں۔
Swat
