(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا کے نگران وزیرِ محنت اور ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول حاجی منظور خان آفریدی نے دورہئ سوات کے دوران سیدو شریف میں محکمہئ محنت کے دفاتر کا دورہ کیا اور وہاں افسران سے محکمہ کی کارکردگی پر تبادلہئ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں مزدوروں اور محنت کشوں سے متعلق کیسوں کو فوری نمٹا دیا جاتا ہے۔ اس وقت سیدو شریف لیبر کورٹس میں محنت کشوں کا کوئی بھی کیس زیرالتوا نہیں۔ حاجی منظور آفریدی نے لیبر حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ مزدوروں کے مسائل اور مشکلات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کریں اور ان سے ہمیشہ شائستہ رویہ اپنائیں۔
Swat
