(باخبر سوات ڈاٹ کام) پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے اداروں کو تباہ کرکے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان برسرِ اقتدار آکر ایک اسلامی فلاحی ریاست قائم کریگی۔ پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہاہے۔ ناموسِ رسالت بل اور دیگر اسلامی تعلیمات پر مبنی بلوں کے پاس ہونے سے اب کوئی محمد ؐ،صحابہ کرام ؓ اور اصحابیات کی شان میں گستاخی کرنے کاجرات نہیں کریگا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے جماعت اسلامی سوات کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں الیکشنز متناسب نمائندگی پر ہونے چاہیے۔ متناسب نمائندگی سے سیاسی افراتفری،اقربا پروری،تعصب پسندی اور عدمِ استحکام کا خاتمہ ہوگا۔
Swat
