(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے عوامی مفاد کی خاطر پورے ضلع سوات میں رش والی جگہوں میں ممکنہ دہشت گردکارروائیوں کی رپورٹ کے پیش نظر آج 18 مارچ سے 23 مارچ 2023ء تک پانچ دنوں کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے۔ اس کو مزید طول بھی دیا جا سکتا ہے۔اسلئے ضلع سوات میں قیمتی جانوں کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکھٹا جمع ہونے پر سخت پابندی لگائی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان دفعہ 188کے تحت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Swat
