Swat

سوات بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، سعید خان صدر منتخب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے سعید خان صدر منتخب ہوگئے۔ نتائج کے مطابق سعید خان251 ووٹ حاصل کئے۔ مد مقابل سید عمر علی شاہ کو 174 ووٹ ملے۔ عمران خان 222 ووٹ لیکر نائب صدر اور مد مقابل حمیرا شوکت کو 201 ووٹ ملے۔ دنیا زیب خان 274 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ مد مقابل عبید اللہ خان کو 151 ووٹ ملے۔ انور الحق ترمذی263 ووٹ لیکر جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔ مد مقابل واجد علی شاہ کو 156 ووٹ ملے۔ وقاص خان نقاش 252 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ مد مقابل زاہد خان کا کا خیل کو162 ووٹ ملے۔ محمد جبران251 ووٹ لیکر لائبریری سیکرٹری منتخب ہوئے اور مد مقابل مراد علی کو 167 ووٹ ملے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔