(باخبر سوات ڈاٹ کام) گذشتہ روز 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد کالام روڈ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوئی تھی۔ اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق سوات میں شدید زلزلے کے باعث کالام مینگورہ روڈ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم ٹریفک کے لیے بند ہوگئی تھی۔ روڈ بند ہونے سے مقامی افراد اور سیاحوں کو آمد ورفت اور امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ ڈی جی اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فوری طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر سردار زیب خان کو روڈ سے ملبہ ہٹانے کی ہدایت کی، جس پراَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ این ایچ اے نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بھاری مشنری کے ذریعے کالام روڈ سے ملبہ ہٹا کر اسے ہر قسم ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا۔
Swat
