(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ فتح پور، برہم پٹی میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد الف زادہ ولد میری جان ساکن سکھر کھٹہ میاندم کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
