Swat

حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی تقسیم کا طریقہ کار ذلت آمیز ہے، حمید الحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی تقسیم کا طریقہ کار ذلت آمیز اور مضحکہ خیز ہے۔ آٹے کی تقسیم میں مرد وخواتین کی بے عزتی قابلِ تشویش اور قابلِ مذمت ہے۔ عوام پر پولیس کا لاٹھی چار ج اور بے عزتی موجودہ حکمرانوں کی بے حسی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جماعت اسلامی سوات مفت آٹے کی تقسیم کا موجودہ طریقہ کار با لکل تسلیم نہیں کرتی بلکہ سراسراس فعل کی مذمت کرتی ہے۔ سوات کی تمام تحصیلوں میں اس فعل کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہا ر امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق نے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔