Swat

سیاحتی مقامات کا حسن بحال رکھنے کے لئے ایکوٹورازم وقت کی ضرورت ہے، محمد علی شاہ خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختوخوا کے نگران وزیرِ مواصلات محمد علی شاہ خان نے کہاہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور سیاحتی مقامات کا قدرتی حسن بحال رکھنے کے لئے ایکوٹورازم وقت کی ضرورت ہے جس کے لئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو شریف میں اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سردار زیب خان بھی موجود تھے ملاقات کے دوران ڈی جی اَپر سوات نے نگران صوبائی وزیر کو اتھارٹی کی اہمت اورکارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹور ازم کی بحالی کے لیے سوات میں اتھارٹی کاقیام خوش آئند ہے،جو علاقے میں ٹور ازم کے فروغ میں نمایاں کردار اداکریگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔