(باخبر سوات ڈاٹ کام) پرائیویٹ زمین مالکان نے کہا ہے کہ ووڈ لاٹ پالیسی2017ء ایک بہترین پالیسی ہے، لیکن اب حکومت یا بیورو کریسی میں شامل کچھ افراد اس قانون کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اگر اس قانون کو تبدیل کیا گیا، تو جنگلات کی کٹائی دوباہ شروع ہوجائیگی۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت نجی زمینوں یا پہاڑوں پر جن لوگوں نے خود شجر کاری کی ہے اور ان میں وہ درخت جو خراب ہوچکے ہیں، محکمہ جنگلات کے اہلکار جاکر ان درختوں کی چوڑائی چیک کرتے ہیں۔ جو درخت گرنے کے قریب ہے، اس کو مارک کرکے کاٹنے کی اجازت دیتے ہیں جس پر زمین کا مالک فی فٹ کے حساب سے حکومت کو ٹیکس بھی دیتا ہے۔ اس پالیسی کی وجہ سے جنگلات میں غیر قانونی کٹائی ختم ہوچکی ہے۔ اس لئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پالیسی کو ختم نہ کیا جائے تاکہ جنگلات بچ سکیں۔
Swat
