(باخبر سوات ڈاٹ کام) اُتروڑ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر قاتل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس پریس ریلیز کے مطابق تیس مارچ کو نامعلوم افراد نے عرفان ولد عبدالرحمان کو قتل کیا تھا اور ملزم فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے جدید طریقے سے تفتیش کرکے ملزم محمد اقبال ولد محمد دین کو گرفتار کرکے آلہئ قتل اور مقتول کا موبائل برآمد کیا۔
