(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے ترجمان ڈاکٹر پرنس فضل الرحمن کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 4اپریل کو پاکستان پیپلزپارٹی ضلع سوات مینگورہ سٹی زیراہتمام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 44ویں برسی پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی راہنما اور ملاکنڈ ڈویژن اصلاحی معاشرہ امن کمیٹی کے چیئرمین محمد زبیر خان کی رہائش گاہ پر منائی گئی۔ برسی کی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر ملک اکرم خان، ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے، نثارخان یوسف زئی، صوبائی اسمبلی کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر امیدوار حلقہ پی کے پانچ مینگورہ سٹی ریاض احمد خان ایڈوکیٹ، ضلعی عہدیدار بخت شروان خان اور ڈاکٹر پرنس فضل الرحمن مینگورہ سٹی کے صدر دوست محمد خان جنرل سیکرٹری اورنگزیب جانباز، عمر رحمن راجہ، تحصیل بابوزئی کے صدر بخت شیر علی خان اور بہت سے دیگر عہدیداروں اور جیالوں کارکنوں نے شرکت کی۔
