(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ڈسٹرکٹ جیل سوات کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ایوب باچا، ایس پی ایلیٹ ساجد خان بھی موجود تھے۔ جہاں سپرنٹنڈنٹ جیل نے انکو تمام اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے ہمراہ سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے جیل کے اندرونی اور بیرونی تمام سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس میں مزید بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ اسکے بعد انہوں نے سیکورٹی پر مامور عملہ سے ملاقات کرکے انکو تمام افراد کی پراپر چیکنگ کرنے، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کرنے، ہائی الرٹ رہنے اور ڈیوٹی کے دوران میں موبائل فون کا استعمال نہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
Swat
