(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے تین ماہ کی رپورٹ جاری کردی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کی سربراہی میں سوات پولیس کا امن و امان برقرار رکھنے کیلئے گذشتہ 03 مہینوں میں منظم کارروائیاں کی گئیں۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 183 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکیا گیا۔ منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 454 منشیات فروشوں کو جیل بجھوایا گیا۔ منشیات فروشوں کے قبضے سے 229 کلوگرام چرس، 3.5 کلوگرام آئس، 14 کلوگرام ہیروئن اور 3077 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 12 کلاشنکوف، 10 عدد رائفل، 41 بندوق، 298 پستول اور 4646 مختلف بور کارتوس، 01 ہینڈ گرنیڈ، 27 خنجر، 03 مارٹر اور 04 کلو بارود برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ چوری کے مختلف وارداتوں میں کارروائیوں کے دوران 30 موٹر سائیکل اور 06 گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔ امن عامہ کو برقرار رکھنے کی خاطر 6075 افراد کارروائی انسدادی اور 1758 آوارہ گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
Swat
