Swat

مٹہ نوخارہ، نامعلوم افراد کا ڈی آر سی ممبر کے گھر پر دستی بم سے حملہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے علاقے نوخارہ میں نامعلوم افراد نے ڈی آر سی ممبر کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم افراد نے بھتے کی مسلسل کالوں کے بعد احسان اللہ خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں اس کا بیٹا کمال زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور زخمی کمال کو فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق احسان اللہ کو اس سے قبل بھتے کی کالیں موصول ہوئی تھیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔