(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں درختوں کی کٹائی، ہوائی فائرنگ، آتش بازی، دریا میں غیر قانونی مائننگ اور شاہراؤں پر تعمیراتی مواد ڈالنے پر دو ماہ کے لئے دفعہ 144 کے تحت پابندی لگادی گئی۔ ضلع مجسٹریٹ سوات نے ضلع سوات میں جنگلات/ درختوں کی غیر قانونی کٹائی، نجی اور پروٹیکٹڈ ایریا میں ”چین سا“ اور دیگر آلات کے استعمال پر مکمل پابندی میں توسیع کرتے ہوئے ضلع بھر میں مزید60 دنوں کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔ ضلع سوات میں کسی بھی قومی شاہراہ، روڈ کے اطراف اور چوکوں پر تعمیراتی مواد، ملبہ، پتھر، کرش وغیرہ ڈالنے اورجمع کرنے پر پابندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر پابندی میں دفعہ 144 کے تحت 60 دنوں کے لئے مزید توسیع کی گئی ہے۔ ضلع سوات میں نا فذدفعہ 144 میں توسیع کرتے ہوئے ہر قسم کی ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
Swat
