(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ باغ ڈھیرئی میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ بارہ سالہ حسن شاہ ولد شیرین زادہ ساکن باغ ڈھیرئی سڑک کنارے کھڑا تھا کہ تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ موٹر کار ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
Swat
