(باخبر سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل بابوزئی کے زیرِ اہتمام 250 سے زائدمستحق خاندانوں میں رمضان راشن پیکیج تقسیم۔ رمضان راشن پیکیج میں آٹا، چینی، دالیں اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل تھیں۔ اس موقع پر راشن تقسیم کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے امیرِ جماعت اسلامی تحصیل بابوزئی احسان اللہ خان، صدر الخدمت فاؤندیشن تحصیل بابوزئی اکرام منیر اور دیگر نے خطاب کیا اور بعد ازاں مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔
Swat
