(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں قتل کی واردات کا سلسلہ نہ رُک سکا۔ تھانہ مینگورہ کی حدود میں واقع سبزی منڈی کے قریب ایک شخص نے بھرے بازار میں رشتہ دار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ شاہد علی ولد بہادر ساکن ایس ڈی او محلہ مینگورہ نے اپنے رشتہ دار عبدالمالک ولد رضا مالک پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ ملزم شاہد علی نے 13 اپریل کو تھانہ مینگورہ میں روزنامچہ مد نمبر20 میں عبدالمالک اور شاہ زیب کے خلاف رپورٹ درج کی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ مینگورہ پولیس کی غفلت سے ایک اور جان چلی گئی۔
Swat
