Swat

زرداری چپل نے کپتان چپل کو پیچھے چھوڑ دیا، خصوصی رپورٹ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا میں پچھلے سال کے بعد اس سال بھی زرداری نے کپتان پر سبقت حاصل کرلی۔ موسمِ گرما کے آغاز یا عید کے دنوں میں صوبے میں زیادہ لوگ پشاوری یا چارسدہ کے نام سے مشہور ہاتھ سے بنی چپل خرید تے ہیں۔ چپل بنانے والے ایک دکان دار رسول خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ چپلوں کو مختلف ناموں سے پہچانا جانتا ہے، جن میں بٹ، کپتان، پشاور زلمے، زرداری اور پنج دھار نامی چپل کی فروخت زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں میں پشاو زلمے، اُس کے بعد کپتان نامی چپل زیادہ فروخت ہوئی۔ پچھلے سال اور اس سال زرداری چپل کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی فروخت عروج پر ہے۔ زرداری چپل خریدنے والے ایک گاہک امیر زیب نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ زرداری چپل کا ڈیزان اچھا ہے اور کم وزن ہے، جس کی وجہ سے وہ زرداری چپل خرید رہا ہے۔ کپتان چپل وزن میں زیادہ ہے جس کی وجہ سے اب لوگ زرداری چپل پسند کرتے ہیں۔پشاوری چپل بنانے والے ایک دکان دار نے چپل کی قیمتوں کے بارے میں بتا یا کہ اس وقت مارکیٹ میں جو چپل فروخت ہورہی ہے، اس کی قیمت1500 سے6 ہزار تک ہے۔ اگر کوئی اس سے اچھے کوالٹی کا چپل بنانا چاہے، تو اس حساب سے اس کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ ان کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں پشاور زلمی چپل کی قیمت 2 ہزار روپے، بٹ چپل کی قیمت 6 ہزار روپے،زرداری چپل کی قیمت3 ہزار روپے اور کپتان چپل کی قیمت4 ہزار روپے تک ہے۔پشاوری چپل بنانے والے دکان دار امجد علی نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتا یا کہ ملک میں حالیہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں میں قوتِ خرید کم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے پشاوری چپل کی فروخت میں اس سال نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چپلوں میں استعمال ہونے والا چمڑا چین سے آتا ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے وہ بھی روز بروز مہنگا ہورہا ہے جس کی وجہ سے چپلوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔