(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ نویکلے شین میں تیز رفتار موٹر کا ریوڑ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور20بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں خان شیر ساکن چالیار، خانخو ساکن مانکیال جاں بحق اور شیر عالم شدید زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ میں بیس بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں۔
Swat
