(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ مرغزار میں پورے خاندان کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم ثناء اللہ کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے ملیشیا کا ویزہ حاصل کیا تھا اور فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس سلسلے میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن، ایس پی بادشاہ حضرت، ڈی ایس پی سیدو شریف عطا اللہ خان، ڈی ایس پی سٹی محمد انور اور ایس ایچ او سیدو شریف رفیع اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ثنا اللہ12 اپریل کو اپنی سسرال جاکر فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ، ساس، سالی اور کمسن سالے کو بے رحمی کے ساتھ قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ ملزم ملیشیا جانا چاہتا تھا جس کی وجہ سے پولیس نے عدالت کے ذریعے ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرلیا۔ آج ایک اطلاع پر ملزم کو سوات اور بونیر کی سرحدی پہاڑی علاقہ میں چھاپا مار کر گرفتار کرلیا۔یاد رہے کہ اس خاندان کے یہی چار افراد تھے اور ملزم نے تمام خاندان کو قتل کرکے ختم کیا تھا۔
Swat
