(باخبر سوات ڈاٹ کام)پولیس لائن کبل دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک اہلکار نے بتایا کہ سی ٹی ڈی تھانے کے جس کمرے میں بارودی مواد رکھا جاتا ہے، اس میں بجلی کا کنکشن پہلے ہی سے منقطع تھا۔بارودی مواد والا کمرہ مرکزی عمارت سے ہٹ کر بنایا گیا تھا۔ برآمد شدہ بارودی مواد کمرے میں پہنچانے سے پہلے بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے ناکارہ بنایا جاتا ہے، جس وقت دھماکہ ہوا مَیں خود کوت میں موجود تھا۔
Swat
