(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت ہائر ایجوکیشن میں بہترین اصلا حات لا رہی ہے۔ مرد و خواتین کو یکساں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مختلف پراجیکٹس پر کام کررہی ہے۔ وہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سید و شریف میں بی ایس سیکشن کی سیکریسی کے افتتاح کے موقع پر اساتذہ اور طالبات سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسر بخت تسلیم نے سٹاف کی جانب سے کالج کے تمام کلاس فور اور کلیریکل سٹاف کو یومِ مزدور کے حوالے سے تحائف بھی پیش کئے۔ کالج پرنسپل اور پروفیسر ثمینہ خان نے تمام سٹاف ممبرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کلاس فور ملازمین کے تحائف کے لئے کنٹری بیوشن کی اور انہیں عزت بخشی۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں تمام ملازمین برابر ہیں اور کسی میں فرق نہیں۔
