(باخبر سوات ڈاٹ کام)واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروس کمپنی سوات کے نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اورنگزیب ایڈوکیٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے حکام نے نئے سی ای اُو کو مختلف شعبوں اور مینگورہ شہر کے لیے اربوں روپے کے جاری صاف پانی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے دفتر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور تمام سٹاف سے تعریفی ملاقات کی۔ نئے سی ای او اورنگزیب ایڈوکیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبوری مدت کے دوران وہ پوری لگن کے ساتھ علاقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مینگورہ شہر خیبرپختونخوا کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ اس وجہ سے پانی اور صفائی کے بہت سے مسائل ہیں مگر ہم آہنگی کے ذریعے کمیونٹی کی خدمت کے لیے انتھک محنت کریں گے۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیاکہ بطور سی ای اُو وہ ادارے سے تنخواہ، گاڑی سمیت کوئی بھی مراعات نہیں لیں گے اور علاقے کے بہتر مفاد کے لیے بغیر کسی مراعات کے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
