(باخبر سوات ڈاٹ کام)سانحہ سنگوٹہ پبلک سکول کے خلاف متوریزئی قومی جرگہ چارباغ نے چارباغ بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ سنگوٹہ پبلک سکول کا سانحہ دل دہلانے والا ہے۔ معصوم بچیوں پر فائرنگ سے ہر شخص اشکبار ہے۔ انہوں نے ملزم پولیس اہلکار کے خلاف سپیشل کورٹ میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پولیس اہلکاروں کا ہر سال میڈیکل کیا جائے۔ایسا تخریبی ذہن رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو محکمہ سے نکال دیا جائے۔
Swat
