Swat

ُتھانہ کبل کے پُراسرار دھماکوں پر حکومتی موقف گمراہ کن ہے، سوات قومی جرگہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات قومی جرگہ کے کارندہ کمیٹی پر مشتمل قومی وسیاسی مشران کا ایک اہم اجلاس کو زہ بانڈئی تحصیل کبل میں شیر شاہ خان کے حجرے میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت عبد الخالق خان نے کی۔ اجلاس میں عبد الخالق خان، مختار خان یوسف زئی، شیر شاہ خان، شیر بہادر خان، حاجی زاہد خان، عرفان چٹان، احمد شاہ خان، شمشیر علی خان، سید صادق عزیز، ڈاکٹر خالدمحمود گوجر، شاہ روم خان، عمر علی یوسف زئی اور خورشید کا کا جی سمیت دیگر اہم سیاسی وسماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سوات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس نے قیامِ امن کے حوالے سے سوات قومی جرگہ کے کلیدی کردار اور سوات کے غیور عوام کے اتحاد و اتفاق کے مثالی جذبے کو سراہا۔ تاہم 25اپریل 2023ء کبل سی ٹی ڈی تھانے کے خونریز دہشت ناک اور پر اسرار دھما کوں اور حالیہ سنگوٹہ پبلک سکول کے وین پر ایک طالب نما مشکوک پولیس اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ کے واقعے پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام اور حکومتی موقف کو انتہائی تشوشناک اور گمراہ کن قرار دیا گیا۔واقعہ میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع اور استانی سمیت زخمی طالبات کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی و ہمدردی کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں