(باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل سوات میں سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے گھر پر اُس کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپا مارا، تاہم مراد سعید گھر پرموجود نہ تھا۔ سوات پولیس کی ٹیم نے خواتین پولیس کے ہمراہ مراد سعید کے گھر کی تلاشی لی، مگر وہ پہلے ہی فرار ہوچکا تھا جس کی وجہ سے پولیس کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔
