(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقہ علی گرامہ میں میکے بیٹھی بیوی کو شوہر نے قتل کردیا۔ مقتولہ آمنہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کی شادی دو سال قبل داؤد ساکن گل بانڈئی سے ہوئی تھی، جس سے ان کی ایک بچی بھی ہے۔ چار ماہ قبل ان کی بیٹی گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میکے آئی تھی۔ شوہر کے خلاف عدالت میں تنسیخِ نکاح کا مقدمہ درج کیا تھا۔ آج میں کسی کام سے کبل بازار گیا۔ میری اہلیہ پڑوس میں ایک گھر گئی تھی کہ ملزم داؤد نے گھر میں داخل ہوکر میری بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔
Swat
