(باخبر سوات ڈاٹ کام)منگلور کے نواحی علاقہ بنجوٹ کی پہاڑی علاقہ دوشے میں مشکوک افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق بالائی پہاڑی علاقہ میں چند مشکوک افراد کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچی۔ مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے پولیس کی بھاری نفری کو پہاڑی کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جس کے بعد سے مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ بعض افراد کے مطابق فائرنگ میں ایک مقامی شخص بھی جاں بحق بھی ہوا ہے، تاہم اس کی تصدیق نہ ہوسکی۔ اس سلسلے میں پولیس کا موقف جاننے کے لئے ڈی پی اُو سوات کو بار بار فون کیا گیا لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔
Swat
