Swat

سوات،تمام تحصیلوں میں یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کی تقریب کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بھی یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان منایا گیا۔ اس حوالے سے مختلف تحصیلوں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی کچہری سے ڈی پی اُو شفیع اللہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات نے پاکستان کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یومِ شہدائے پاکستان منایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے کہا کہ پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگراداروں کے شہدا کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔