Swat

سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا وزیرِ مملکت سے ملاقات

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا وزیرِ مملکت برائے خزانہ طارق پاشا سے ملاقات، ملاکنڈ ڈویژن میں ممکنہ ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے اُن کو عوامی تشویش سے آگاہ کر دیا۔ وزیرِ مملکت نے ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی کر دی۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز اسلام آباد میں سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں یوسف علی خان، بخت کرم طوطا، ملاکنڈ چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹیو ممبر عمر حیات اور تینکس ایڈوائزر آل چیمبرز کامرس شکیل نے وزیر مملکت برائے خزانہ طارق پاشا سے FBR کے دفتر میں ملاقات کی اور کہا کہ فاٹا/ پاٹا میں ٹیکس کا نفاذ موجودہ حالات میں ناقابلِ قبول ہے۔ حکومت علاقے کے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ وزیرِ مملکت کو علاقے کی معاشی صورتحال پر اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے خزانہ طارق پاشا کا کہنا تھا کہ حکومت علاقے کے مسائل سے باخبر ہے اور حکومت کی کوشش ہو گی کہ علاقے کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں